پنجابی گانوں پر پر فارم کر نے کا زیادہ مزا آتا ہے :صائمہ خان

پنجابی گانوں پر پر فارم کر نے کا زیادہ مزا آتا ہے :صائمہ خان
پنجابی گانوں پر پر فارم کر نے کا زیادہ مزا آتا ہے :صائمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)سٹیج پرفارمرصائمہ خان نے کہا ہے کہ مجھے خود سے زیادہ سٹیج سے پیارہو چکا ہے ،پنجابی گانوں پر پر فارم کر نے کا زیادہ مزا آتا ہے ،فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کر نے کیلئے بھی وقت نکالنا چاہتی ہوں۔

صائمہ خان نے کہا کہ مجھے جتنی شہرت سٹیج سے ملی ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی اس لیے میں کہتی ہوں کہ مجھے خود سے زیادہ سٹیج سے پیارہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں اردو اور پنجابی دونوں گانوں پر پر فارم کر تی ہوں مگر مجھے زیادہ پر فارم کر نے کا مزا پنجابی گانوں پر آتا ہے اور یہی میری زیادہ پہچان بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے سٹیج ڈرامے ہی فیملیز کو تھیٹرز کی جانب لے جاسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -