سعودی عرب میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس چور ی کرنے والے 4پاکستانیوں سمیت 7ملزمان گرفتار
جدہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے کارروائی کر کے چار پاکستانیوں سمیت 7افراد کو گاڑیوںکے سپیئر پارٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
کراچی بندرگاہ پر چینی ایٹمی آبدوز تعینات ہے: بھارت کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان ریاض میں مختلف گھر وں کے باہر کھڑی موٹر گاڑیوں کے سپیئر پارٹس چوری کرتے تھے جنہیں سعودی پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 4کا تعلق پاکستان جبکہ 3بنگلہ دیشی شہر ی شامل ہیں ۔پاکستانی ملزمان کی شناخت زین محمد غلام ،محمد عنان غلام ،محمد عرفان غلام اور سلمان غلام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیشی باشندوں میں فیصل امام حسین ،عبد المنان ابرار اور ہارون میاں شامل ہیں ۔