گوانتاناموبے جیل سے 4قیدی سعودی عرب منتقل کئے: امریکی محکمہ خارجہ

گوانتاناموبے جیل سے 4قیدی سعودی عرب منتقل کئے: امریکی محکمہ خارجہ
گوانتاناموبے جیل سے 4قیدی سعودی عرب منتقل کئے: امریکی محکمہ خارجہ

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے گوانتاناموبے جیل سے رہا کئے جانے والے چار قیدی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے اعلامیے کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں سلیم احمد ہادی، محمد رجب صدیق، عبداللہ یحیی، محمد علی عبداللہ شامل ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چاروں قیدیوں کی رہائی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل میں آئی اور انہیں سعودی عرب کے حوالے کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گوانتاناموبے جیل میں اب مجموعی قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 55 رہ گئی ہے۔ قیدیوں کی رہائی سے واضح ہوتاہے کہ امریکی صدر بارک اوباما اقتدار چھوڑنے سے قبل حراستی مرکز میں موجود قیدیوں کی تعداد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -