چین کی جانب سے انڈسٹریل گروپ کے ماہرین پاکستان کا دورہ کرینگے، رپورٹس تیار کی جائیں گی

چین کی جانب سے انڈسٹریل گروپ کے ماہرین پاکستان کا دورہ کرینگے، رپورٹس تیار ...
چین کی جانب سے انڈسٹریل گروپ کے ماہرین پاکستان کا دورہ کرینگے، رپورٹس تیار کی جائیں گی

  

کراچی (ویب ڈیسک) سی پیک پراجیکٹس میں شامل کئے جانے والے سپیشل اکنامک زونز میں حکومت سندھ نے 300 ایکڑ اراضی دینے کے لئے دھابیجی کے تمام کا تعین کیا ہے اور متبادل کے طور پر کیٹی بندر (ٹھٹھہ) کا نام دیاگیا ہے۔ 29 دسمبر کو چین میں ہونے والے جے سی سی (JCC) اجلاس میں ان ناموں کو دستاویزی ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے اور ان اکنامک زونز پر کام شروع کرنے کا اشارہ بھی دیدیا گیا ہے۔

حکومت کا نیب قوانین میں ترمیم کا فیصلہ،بدعنوانی سے متعلق سزاﺅں کو مزید سخت کرنے کی تجویز دی ہے:اسحاق ڈار

ان اکنامک زونز میں حکومت پاکستان کی جانب سے گیس‘ پانی‘ بجلی اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی حامی بھری گئی ہے۔ چین کی جانب سے جلد انڈسٹریل گروپ کے ماہرین پاکستان کا دورہ کر کے ان اکنامک زونز کے مقامات کا جائزہ لیکر رپورٹ تیار کریں گے۔

مزید :

کراچی -