جنوبی افریقہ کی پاک بھارت سیریز کو ختم کرنے کیلئے کوشش

جنوبی افریقہ کی پاک بھارت سیریز کو ختم کرنے کیلئے کوشش
جنوبی افریقہ کی پاک بھارت سیریز کو ختم کرنے کیلئے کوشش

  

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کی بھارت کے ساتھ رواں سال شیڈول سیریز کو ختم کرنے کیلئے کوشش شروع کردی۔ سی ایس اے چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلی جائے تاہم اس منصوبے سے پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ کی سیریز متاثر ہوسکتی ہے جو اس سال کے آخر میں ہونا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے ساتھ کھیلنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اس نے بھارت کو دورے کی دعوت دے دی ہے۔چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو دورہ نہ ہونے کا اشارہ دے دیا ہے کیونکہ آئندہ سیزن کافی سخت ہے۔

مزید :

کھیل -