مدینہ جانیوالی پرواز کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی،21گھنٹے تاخیر کا شکار

مدینہ جانیوالی پرواز کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی،21گھنٹے تاخیر کا شکار
مدینہ جانیوالی پرواز کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی،21گھنٹے تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین ٹوٹنے کی وجہ سے اسے 21گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کر دیا گیا، تاخیر کے باعث مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف طیارے کے اندر اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ لائونجز میں شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 747 کو جمعرات کی رات نو بجے لاہور سے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن طیارے کی اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ نے طیارے کی ونڈ اسکرین میں دراڑ ہونے کی اطلاع دی ، جس پر قومی ائر لائن انجینئرز کی ٹیم اور محکمہ شہری و ہوا بازی حکام نے طیارے کو اڑان سے روک دیا جس کے بعد انجینئرز نے مسلسل 20 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ونڈ سکرین تبدیل کر دی ، جس کے بعد پرواز کو ایک گھنٹہ مزید تاخیر کے بعد روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

لاہور -