ترکی میں 4 افراد کے اغواءسے متعلق کیس میں گرفتار 4 ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ترکی میں 4 افراد کے اغواءسے متعلق کیس میں گرفتار 4 ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف ...
ترکی میں 4 افراد کے اغواءسے متعلق کیس میں گرفتار 4 ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے ترکی میں 4 افراد کے اغواءسے متعلق کیس میں گرفتار 4 ملزموں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

نکاح پر نکاح، دولہا کو25سال،دولہن،گواہان اور نکاح خواں کو 7,7سال قید کی سزا

تفصیلات کے مطابق سول جج کی عدالت میں ترکی میں 4 افراد کے اغواءسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزمان سہیل، افضال، لقمان اور بھوپڑا کلاں سے گرفتارانسانی سمگلر کاشی گورائیہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جعلی عامل کی ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون سے زیادتی

ذرائع کے مطابق عدالت نے گرفتار 3 ملزمانوں کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے جبکہ کاشی گورائیہ کو بھی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ ملزمان سہیل، افضال اور لقمان کومغویوں کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

گوجرانوالہ -