دھونی نے متعدد بار مجھے ٹیم سے نکلوانے سے بچایا : بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انکشاف

دھونی نے متعدد بار مجھے ٹیم سے نکلوانے سے بچایا : بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ...
دھونی نے متعدد بار مجھے ٹیم سے نکلوانے سے بچایا : بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انکشاف

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے متعدد بار انہیں ٹیم سے نکلوانےسے بچایا ۔ 

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیلنے والے بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھونی نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی اور مجھے ٹیم میں کھیلنے کیلئے مواقع فراہم کیے ۔

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کوہلی نے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ دھونی نے مجھے بطور کرکٹر پروان چڑھنے کیلئے بہت وقت اور مواقع فراہم کیے اور ”کئی بار ٹیم سے ڈراپ ہونے سے بچایا “۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھونی ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے اور میرے ذہن میں انکے لیے جو پہلا لفظ آتا ہے وہ کپتان کا ہی ہے کیونکہ ہم دھونی کو کسی اور طرح سے تشبیہ نہیں دے سکتے ۔

بنگلور میں بھارتی نوجوان کی مسلم لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ،مزاحمت پر زبان کاٹ کر فرار

یاد رہے ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا آغاز دھونی کی کپتانی میں 2008ءکے دوران سری لنکا کے خلاف کیا تھااور ابتدائی دور میں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں کے دوران اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد انکی جگہ خطرے میں پڑتی نظر آرہی تھی مگر دھونی اس میں رکاوٹ ثابت ہوتے رہے ۔

مزید :

کھیل -