بھارتی ایئر لائن کے مسافر کو خاتون سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار کر لیا گیا

بھارتی ایئر لائن کے مسافر کو خاتون سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار کر لیا گیا
بھارتی ایئر لائن کے مسافر کو خاتون سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ایئر لائن کے مسافر کو خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی سے نیویارک جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں بزنس کلاس میں بیٹھا مسافر اکانومی کلاس میں بیٹھی خاتون کے سامنے والی سیٹ خالی دیکھ کر وہاں جا بیٹھا اور اسے سوتا دیکھ کر چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی ۔بھارتی شہری کی نازیبا حرکات پر خاتون کی آنکھ کھل گئی جس نے عملے سے شکایت کر دی اور امریکہ پہنچتے ہیں پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد 40سالہ شخص کوامریکی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

بنگلور میں بھارتی نوجوان کی مسلم لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ،مزاحمت پر زبان کاٹ کر فرار

ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 191ممبئی سے رات 2بجے امریکہ کیلئے روانہ ہوئی مگر پرواز کے چند گھنٹے بعد ہی عملے نے اکانومی کلاس میں بیٹھی خاتون کے چیخنے کی آواز سنی جس کا کہنا تھا کہ اس کے سامنے بیٹھے شخص نے اپنا ہاتھ اسکے سینے پر رکھا اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے اسے خبردار کیا مگر وہ پھر بھی باز نہ آیا ۔خاتون کی شکایت کے بعد جہاز کے عملے نے بھی اس شخص کو بزنس کلاس میں اپنی سیٹ پر بیٹھنے کی ہدایت کی مگر اس کا کہنا تھا کہ وہ اکانومی کلاس میں ہی سفر کریگا کیونکہ بزنس کلاس میں اسے نیند نہیں آتی ۔

دھونی نے متعدد بار مجھے ٹیم سے نکوالنے سے بچایا : بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انکشاف

طیارے کے امریکہ لینڈ کرنے پر بھارتی شہری نے عملے سے درخواست کی کہ اسے خاتون سے ملنے کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ معافی مانگنا چاہتا ہے مگر متاثرہ خاتون نے ملنے سے انکار کر دیا ۔ اس نے مزید موقف اپنایا کہ جب اس کا ہاتھ خاتون کے جسم سے لگا تو اس وقت وہ بھی سو رہا تھا جس کی وجہ سے ایسا ہو گیا۔