”تم صرف اس شرط پر شوبز میں کام کر سکتے ہو“، ارشد خان کے گھر والوں نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا

”تم صرف اس شرط پر شوبز میں کام کر سکتے ہو“، ارشد خان کے گھر والوں نے دوٹوک ...
”تم صرف اس شرط پر شوبز میں کام کر سکتے ہو“، ارشد خان کے گھر والوں نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک تصویر کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد چائے والا کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ لوگ تو یہ سوچ رہے تھے کہ اس کی جانب سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان حتمی ہے اور اب وہ کبھی دوبارہ ٹی وی یا سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئے گا لیکن ارشد خان کو اس کے گھر والوں نے ایک شرط پر شوبز میں کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔

نکاح پر نکاح، دولہا کو25سال،دولہن،گواہان اور نکاح خواں کو 7,7سال قید کی سزا

تفصیلات کے مطابق ارشد خان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اس شرط پر شوبز اور فلموں میں کام کر سکتا ہے کہ بولڈ مناظر نہیں فلمائے گا اور مسکان جے کیساتھ جاری ہونے والی تصاویر جیسا دوبارہ کوئی ’سین‘ نہیں ہو گا۔ ”چائے والا“ کی انتظامیہ کے مطابق ارشد خان جلد ہی اس بارے میں باقاعدہ اعلان کریں گے اور فلم ”کبیر“ میں شرکت سے متعلق بھی لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

ارشد خان کے 2 منیجرز میں سے ایک ’رضوان کاظمی‘ نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ”یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب ارشد خان کی ٹیم کے ایک ممبر نے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک کیں اور پھر مردان میں مکین اس کے گھر والوں کو دکھا دیں۔ ارشد ایک مذہبی فیملی کیساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے ان تصاویر نے اچھا تاثر نہ ڈالا اور انہوں نے فوراً ارشد کو شوبز میں کام کرنے سے روک دیا کہ اس سے خاندان کا نام بدنام ہوا ہے۔“

کاظمی نے مزید بتایا کہ ارشد خان نے اپنے رشتہ داروں کو منا لیا ہے اور اپنے والد سے وعدہ کیا ہے کہ کہ آئندہ کبھی بھی اس قابل اعتراض فوٹوشوٹ میں حصہ نہیں لے گا۔ کاظمی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی ٹیم سے اس شخص کو بھی نکال دیا ہے جس نے تصاویر لیک کی تھیں، کیونکہ ارشد خان کو بالکل بھی علم نہیں تھا کہ کب اور کیسے تصاویر لیک کی گئیں اور اس سے اس کی شہرت پر کیا اثر پڑے گا۔“

جعلی عامل کی ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون سے زیادتی

دوسری جانب کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد خان نے درحقیقت شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے فلم کبیر کی شوٹنگ مکمل کروا رہا ہے۔ ”ارشد خان نے فلم کبیر کی شوٹنگ مکمل کروانے کی یقین دہانی کرانے کیلئے اپنے خاندان کے 6 افراد کے ہمراہ ایک کنٹریکٹ بھی سائن کیا ہے۔ فلم کی 40 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی کام کا آغاز 20 جنوری سے کیا جائے گا۔“

مزید :

تفریح -