ٹرین حادثے پر وزیر ریلویز مستعفیٰ ہو،سپریم کورٹ میں ثابت کیا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی اصل مالک ہیں : عمران خان
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے ملک میں کرپشن کم نہیں بلکہ زیادہ ہو رہی ہے ۔ وزیر اعظم کے 12کیسوں پر کارروائی نہیں ہوئی تو احتساب کیسے ہو سکتا ہے ؟
لودھراں میں گزشتہ روز ہونے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوےز کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے جس کا کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہے ۔ ”میرے خیال میں وزیر ریلوےز خواجہ سعد رفیق کو مستعفیٰ ہونا چاہئیے “۔ کیونکہ ان کے نیچے سانحے کی انکوائری صحیح طرح نہیں ہو سکتی ۔
عمران خان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم اڑھائی ارب روپے لودھراں پر لگا دیتے تو یہاں کے حالات بھی بہتر ہو جاتے ۔”جب تک نواز شریف کے 12کیسوں پر نیب کارروائی نہیں کرتی تو باقیوں پر کارروائی کیوں ہو “؟
چیئرمین تحریک انصا ف کا مزید کہنا تھا کہ نیب بڑے ڈاکوﺅں پر ہاتھ نہیں ڈالتا اور اس کی وجہ سے ملک میں کرپشن کم نہیں بلکہ زیادہ ہو رہی ہے ۔”بڑے ڈاکوﺅں کو پکڑنے تک احتساب ممکن نہیں “۔
مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو گا
پاناما کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی آئی جے کی ای میل سے ثابت کیا ے کہ مریم نواز بینی فشری آنر اور لندن فلیٹس کی اصل مالک ہیں ۔ ”ہم اگلے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں اور پاناما کیس کے بعد اگلا کام لوگوں کو ٹکٹ دینا ہو گا “۔تحریک انصاف نے رابطہ مہم شروع کر دی ہے ۔