اوم پوری نے جنرل ضیا الحق بننے کے لئے پاپڑ بیلے

اوم پوری نے جنرل ضیا الحق بننے کے لئے پاپڑ بیلے
اوم پوری نے جنرل ضیا الحق بننے کے لئے پاپڑ بیلے

  

لاہور(اسپیشل ایڈیٹر)اوم پوری ایک ورسٹائل اداکار تھے۔انہوں نے 2007 میں Charlie Wilson's War نامی فلم میں پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق کا کردار ادا کرکے فلم بینوں کو حیران کردیا تھا ۔یہ انکی پہلی بین القوامی فلم تھی جس کی خاطر انہوں نے دو مزید ملنے والی عالمی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا ۔یہ کردار اوم پوری کی زندگی کا مشکل ترین ایکٹنگ رول تھا ۔اوم پوری کہا کرتے تھے کہ ان کے پاس ضیا الحق کی کاپی کرنے کے واسطے کوئی ایسی دستاویزی فلم نہیں تھی جبکہ وہ ضیاالحق کا کردار کرتے ہوئے انکی شخصیت کا مطالعہ کرنا چاہتے تھے اور اسکے لئے انہیں ضیا الحق کے کچھ خاص سٹائل حاصل کرنا تھے۔انکے بولنے اور بات کو سمجھنے کا انداز جانے بغیر دنیا کے ایک ذہیں اور عیار جنرل کا کردار ادا کرنا چیلنج بن گیا،یہ فلم چونکہ کامیڈی سٹائل سے بھرپور تھی لہذا وہ اداکار شتروگھن سنہا سے ملنے چلے گئے ۔شترو گھن سنہا ضیا الحق کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔شترو نے اوم پوری کو جنرل ضیا الحق کی چند عادات سے آگاہ کیااور بتایا کہ وہ بے ساختہ اور اونچا قہقہ لگا کر ہنستے تھے لیکن اوم پوری کے لئے پورے کریکٹر کی نفسیات کو سمجھنا ضروروی تھا ۔وہ کئی بار شترو سے ملے اور پاپڑ بیلتے رہے کہ کسی طرح انہیں جنرل ضیا الحق کی طرح بارگینگ اور زندہ دلی سے بات کرنا اور برتاؤ کرنا آجائے۔وہ ضیا الحق کے کردار کو ایک مسخرہ نہیں بنانا چاہتے تھے لہذا وہ ضیا الحق کا گیٹ اپ کرنے اور سکرپٹ کی ریہرسل کے لئے لاس اینجلس میں ڈائریکٹر نکولس سے جا کر ملے۔اور انکی موجودگی میں ضیا الحق کی شخصیت کو سمجھنا شروع کیا ۔اس فلم کی شوٹنگ افغانستان اور پاکستان کی بجائے مراکو میں ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -