شام کے شمالی شہر عزاز میں کار بم دھماکے میں60افراد جاں بحق ،50سے زائد زخمی
دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن)شام کے شمالی شہر عزاز میں کار بم دھماکے میں60افراد جاں بحق جبکہ50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شام کے شمالی شہر عزاز میں کار بم دھماکے میں 60افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں،حملہ عدالت کے سامنے کیا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد مقدمات کی سماعت کیلئے جمع تھی،مرنیوالے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شام کا یہ علاقہ ترکی کے بارڈر کے ساتھ کلس کے قریب واقع ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی کی تصدیق کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے پر شام سے بھاگے باغیوں کا کنٹرول ہے جو داعش کے زیر اثر مانے جاتے ہیں،اس حملے کی ابھی تک کسی گروپ یاتنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔