سلمان حیدر سے میرا رابطہ نہیں ہوا، پرامید اورمطمئن ہوں، بحفاظت واپس آجائیں گے:اہلیہ سلمان حیدر

سلمان حیدر سے میرا رابطہ نہیں ہوا، پرامید اورمطمئن ہوں، بحفاظت واپس آجائیں ...
سلمان حیدر سے میرا رابطہ نہیں ہوا، پرامید اورمطمئن ہوں، بحفاظت واپس آجائیں گے:اہلیہ سلمان حیدر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پروفیسر سلمان حیدر کی اہلیہ ثناءسلمان نے کہا ہے کہ پولیس سلمان حیدر کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے ،وہ بحفاظت جلدواپس آجائیں گے،ان سے اب تک میرا رابطہ نہیں ہوالیکن میں پرامید اورمطمئن ہوں۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ ، گاڑی کورال چوک سے مل گئی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اہلیہ ثناءکا کہنا تھا کہ سلمان حیدر کل بھی بنی گالہ گئے تھے اور رات 9 بجے تک واپس آ جانے کو کہا تھالیکن ابھی تک واپس نہیں آئے۔میں انہیں مسلسل فون کالز کر رہی ہوں لیکن ان کا نمبر بند جا رہا ہے۔کل شام 7 بجے کے قریب سلمان سے آخری بار بات ہوئی تھی ،فون پر انہوں نے کسی بھی پریشانی کا ذکر نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان حیدر 8 سال سے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے منسلک ہیں،وہ بنی گالہ میں دوستوں کے پاس اکثر جاتے تھے۔واضح رہے کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے کورال چوک سے ان کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -