سندھ اورکراچی کی سیاست کو پراپیگنڈے کے تحت پیچھے رکھاگیا،سندھی رہنمائی کیلئے پی ٹی آئی کو دیکھ رہے ہیں:فواد چودھری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہر قائد اور سندھ کی سیاست کو پراپیگنڈے کے تحت آگے نہیں آنے دیاگیا ،جبکہ سندھی لوگ رہنما کیلئے پی ٹی آئی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
شام کے شمالی شہر عزاز میں کار بم دھماکے میں60افراد جاں بحق ،50سے زائد زخمی
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا تنقید کی توپوں کا رخ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جانب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حسن نوازنے لاکھوں روپے سے لندن میں اپناکاروبا ر شروع کیا جبکہ انہوں نے1999میں بتایا تھا وہ کہ طالب علم ہیں اور ان کے پاس کچھ نہیں ہے ،مگر 2سال کے مختصر سے عرصے کے اندر حسن نواز نے لندن میں 4فلیگ شپ کمپنیاں بنالیں جوکہ حیرت کی بات ہے اور ہماری سمجھ سے بالاتر ہے ۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مریم نواز کا منروا کمپنی سے تعلق بھی منظر عام پرآیا ہے اورایف آئی اے خط کے جواب میں بتایا گیا کہ مریم نواز منروا کمپنی کی بینیفیشل اونر ہیں ،انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے افراد کے بیانات میں تضاد ہے،نہ تو باپ کا بیان بچوں سے ملتا ہے اور نہ ہی بچوں کا باپ سے۔ لیکن امید ہے کہ آئندہ 15روز میں عدالت پانامہ کیس پر فیصلہ سنا دے گی۔