ملائیشین کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی

ملائیشین کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی
ملائیشین کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم اپنے 10 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہے جہاں وہ قذافی سٹیڈیم میں ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی اور پاکستان کے پانچ مختلف کلبوں سے میچز بھی کھیلے گی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ملائیشین کرکٹ ٹیم ہفتہ کو لاہور پہنچی جس کے بعد اسے قذافی سٹیڈیم لے جایا گیا۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا۔

مہمان ٹیم قذافی سٹیڈیم میں ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد پاکستان کے مختلف کلبوں سے پانچ میچز کھیلے گی۔ ملائیشین ٹیم اپنا پہلا میچ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کی ٹیم کے خلاف پیر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ملائیشین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 17 جنوری کو مکمل ہوگا۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 23 واں نمبر ہے۔

مزید :

کھیل -