کمشنر ساہیوال کے پروٹوکول نے 2 بھائیوں کو روند ڈالا

کمشنر ساہیوال کے پروٹوکول نے 2 بھائیوں کو روند ڈالا
کمشنر ساہیوال کے پروٹوکول نے 2 بھائیوں کو روند ڈالا

  

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) طاقت کے نشے میں دھت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات نے دو بھائیوں کو اپنی گاڑی تلے روند دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات پروٹوکول کے ہمراہ انتہائی تیز رفتاری سے اپنے دفتر جا رہے تھے کہ اسی دوران دو بد قسمت بھائی سرمد اور شاہ زیب ان کے راستے میں آگئے ۔ دونوں بھائیوں کو موقع پر ہی گستاخی کی بھرپور سزا دی گئی اور گاڑی تلے روند دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید :

ساہیوال -