دادی اپنا نومولود پوتا ہسپتال کو واپس کر گئی، وجہ ایسی کہ سن کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا‎

دادی اپنا نومولود پوتا ہسپتال کو واپس کر گئی، وجہ ایسی کہ سن کر آپ کا منہ بھی ...
دادی اپنا نومولود پوتا ہسپتال کو واپس کر گئی، وجہ ایسی کہ سن کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا‎

  

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک ہسپتال میں خاتون نے بچے کو جنم دیا مگر جب بچے کو گھر لے کر گئے تو اس کی دادی اسے اٹھا کر واپس ہسپتال لے گئی اور ایسی بات کہہ دی کہ ہسپتال والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے شہر سانتا مارٹا میں پیش آیا جہاں دادی نومولود کو اٹھائے غصے سے بپھری، طوفان کی طرح ہسپتال میں داخل ہوئی اور عملے پر برسنے لگی۔ اس کا کہنا تھا کہ ”یہ بچہ بہت بدصورت ہے، یہ ہمارا رشتہ دار نہیں ہو سکتا۔ تم لوگوں نے بچہ تبدیل کر دیا ہے اور ہمیں کسی اور کا بچہ تھما دیا ہے۔ اپنا بچہ واپس لو اور ہمارا ہمیں دو۔“

رپورٹ کے مطابق دادی اماں اپنے ساتھ اپنی اس بہو کو بھی لائی تھیں جس کے ہاں اس بچے کی ولادت ہوئی تھی۔ خاتون کو عملے نے جواب دیا کہ اس دن ان کے ہسپتال میں صرف ایک ہی خاتون کی ڈلیوری ہوئی تھی اور وہ اس کی بہو تھی۔ جب اور کوئی بچہ اس ہسپتال میں اس روز پیدا ہی نہیں ہوا تو وہ تبدیل کیسے کر سکتے ہیں۔سانتا مارٹا سٹی کونسل کے ہیلتھ سیکرٹری کارلس پیلاریس کا کہنا تھا کہ ”خاتون بہت ناراض تھی۔ وہ اس بچے کو اپنے خاندان کا نیا فرد قبول کرنے کو تیار ہی نہیں تھی۔ بسااوقات جینز کی کارفرمائی کے باعث پیدا ہونے والے بچوں کی شکلیں خاندان کے افراد سے مختلف ہوتی ۔ ہمیں اس صورتحال کو قبول کرنا چاہیے۔ہسپتال کے عملے نے بچے کا چیک اپ کرکے اس کی دادی کو مطمئن کیا جس کے بعد وہ اسے گھرواپس لے گئی۔“سٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”خاتون نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ چنانچہ اس کے متعلق کوئی بھی رائے فوری طور پر قائم نہ کی جائے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -