ماں نے فیس بک لاگ اِن کی تو ایک سال قبل مر جانے والی بیٹی کی ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ پاؤں تلے سے زمین نکل گئی‎

ماں نے فیس بک لاگ اِن کی تو ایک سال قبل مر جانے والی بیٹی کی ایسی تصاویر دیکھ ...
ماں نے فیس بک لاگ اِن کی تو ایک سال قبل مر جانے والی بیٹی کی ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ پاؤں تلے سے زمین نکل گئی‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے فیس بک کھولی تو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ مرسیسائیڈ کاﺅنٹی کے شہر سینٹ ہیلینز کی رہائشی 45سالہ کیرن ڈیویز کو فیس بک پر اپنی بیٹی جیسیکا ڈیویزکے نام سے جعلی پروفائل بنی ہوئی نظر آ گئی، جو گزشتہ سال مارچ میں انتقال کر گئی تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیسیکا سینٹ کتھبرٹس ہائی سکول میں امتحان دے رہی تھی جب اسے اچانک فالج کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔ کسی نے اس کے نام سے نہ صرف پروفائل بنا رکھی تھی بلکہ اس کی تصاویر بھی پوسٹ کر رہا تھا۔ اس نے پروفائل کا نام جیسیکا پرائس رکھا ہوا تھا۔ تصاویر کے ساتھ اس نے لکھ رکھا تھا کہ اس کی یہ تازہ ترین تصاویر ہیں، حالانکہ جیسیکا ڈیویز کو مرے لگ بھگ ایک سال ہو چکا تھا، جس کی اصل میں یہ تصاویر تھیں۔


رپورٹ کے مطابق کیرن ڈیویز کا کہنا تھا کہ ”اس اکاﺅنٹ سے مجھے اور میرے خاندان کو شدید دھچکا لگا۔ ہم اس جعل ساز کا آئی پی ایڈریس تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران ہمارے ایک فیملی فرینڈ نے اکاﺅنٹ کو رپورٹ کر دیا۔ اگلے دن ہی فیس بک کی طرف سے وہ اکاﺅنٹ بند کر دیا گیا۔ لیکن کچھ ہی دن بعد ہمیں دوبارہ جیسیکا کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ نظر آ گیا۔ جو لوگ بھی یہ کر رہے ہیں وہ یقینا ذہنی بیمار ہیں۔ وہ لوگ اس اکاﺅنٹ سے لوگوں کو بے تحاشا پیغامات بھیج رہے تھے، رپورٹ کرنے پر یہ اکاﺅنٹ بھی بند کر دیا گیا۔ مجھے اس صورتحال سے جو تکلیف ہوئی، میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ کسی اور خاندان کو اٹھانی پڑے۔ یقیناکسی بھی والدین کے لیے اپنے مردہ بیٹے یا بیٹی کا جعلی اکاﺅنٹ دیکھنا خوفناک ترین چیز ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -