ڈرون اور مسافر طیارے میں خوفناک ٹکر، ہر طرف خوف و ہراس‎

ڈرون اور مسافر طیارے میں خوفناک ٹکر، ہر طرف خوف و ہراس‎
ڈرون اور مسافر طیارے میں خوفناک ٹکر، ہر طرف خوف و ہراس‎

  

مپوتو(نیوز ڈیسک)ہوائی جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات تو اکثر پیش آتے رہتے ہیں لیکن پہلی دفعہ موزنبیق میں ایک مسافر طیارے کو ایک آوارہ ڈرون نے ٹکر مار دی۔ یہ ٹکر اس قدر خوفناک تھی کہ طیارے کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہو گیا، اور اسے انتہائی خوش قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے کہ طیارہ تباہی سے بال بال بچ گیا۔

ویب سائٹ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق LAMائیرلائن کی ملکیت بوئنگ 737-700 تیتے شہر کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لئے بڑھ رہا تھا کہ جب ایک ڈرون اس کے ساتھ ٹکرایا۔ ڈرون بوئنگ طیارے کی ناک پر قدرے دائیں طرف ٹکرایا اور اس کی وجہ سے طیارے کو بھاری نقصان پہنچا، تاہم یہ بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگیا۔ طیارے میں 80 مسافر سوار تھے اور یہ مپوتو شہر سے روانہ ہوا تھا۔

LAMائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون کی طیارے سے ٹکر ہوئی تو عملے کو دھماکے جیسی آواز سنائی دی اور انہیں اندازہ ہوگیا کہ کوئی بیرونی شے طیارے سے ٹکراگئی تھی، لیکن خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ طیارے سے ٹکرانے والا ڈرون کس کی ملکیت تھا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اسے کون اڑارہا تھا اور یہ انتہائی حساس علاقے میں کیسے پہنچ گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -