عمران خان نیازی خود ہی تجزیے کرتے رہتے ہیں،مناسب وقت پر بتاوں گا ایم این اے ان کی ذہنی کیفیت پرکیا رائے رکھتے ہیں:خواجہ محمد آصف
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی خود ہی تجزیے کرتے رہتے ہیں،،مناسب وقت پر بتاوں گا ایم این اے عمران کی ذہنی کیفیت پرکیا رائے رکھتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے منگلا اور تربیلا میں بجلی کی پیداوار کم رہی،لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ رہا ہے،عمران خان خود کواور باقی رہ جانے والے 4ورکرز کو دلاسہ دے رہے ہیں۔
پلی بارگین آرڈیننس عجلت میں جاری کیا گیا ،منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے حکومت نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے:سراج الحق
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی خود ہی تجزیے کرتے رہتے ہیں، عمران خان کے تجزیے کبھی درست نہیں ہوئے،منہ کی کھانی پڑتی ہے،مناسب وقت پر بتاو¿ں گا ایم این اے عمران کی ذہنی کیفیت پرکیا رائے رکھتے ہیں،پاناما کیس میں بیانات میں تضاد کا فیصلہ سپریم کورٹ کرےگی۔