فوجی عدالتوں کی توسیع نہ ہونے پر قانون میں بہتری کے معاملات زیر غور ہیں: بیرسٹرظفر اللہ خان

فوجی عدالتوں کی توسیع نہ ہونے پر قانون میں بہتری کے معاملات زیر غور ہیں: ...
فوجی عدالتوں کی توسیع نہ ہونے پر قانون میں بہتری کے معاملات زیر غور ہیں: بیرسٹرظفر اللہ خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون بیرسٹرظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان غیر معمولی صورت حال سے گزر رہا ہے ،فوجی عدالتوں کی توسیع نہ ہونے پر قانون میں بہتری کے معاملات زیر غور ہیں۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹرظفر اللہ خان نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کا جائزہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ لیا جائےگا،جائزہ لینا ہے کہ کیا غیر معمولی حالات ابھی ہیں ؟

عمران خان نیازی خود ہی تجزیے کرتے رہتے ہیں،مناسب وقت پر بتاوں گا ایم این اے ان کی ذہنی کیفیت پرکیا رائے رکھتے ہیں:خواجہ محمد آصف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بہت حد تک اداروں کا قبلہ درست ہوا ہے ،پاکستان غیر معمولی صورت حال سے گزر رہا ہے ، فوجی عدالتوں کی توسیع نہ ہونے پر قانون میں بہتری کے معاملات زیر غور ہیں۔

مزید :

قومی -