پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اوم پوری کی موت متنازع ہوگئی،سابق ا ہلیہ نے نیا انکشاف کردیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اوم پوری کی موت متنازع ہوگئی،سابق ا ہلیہ نے نیا ...
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اوم پوری کی موت متنازع ہوگئی،سابق ا ہلیہ نے نیا انکشاف کردیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی معروف اداکار اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے سر پر ڈیڑھ انچ گہرے زخم کے نشان اور جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ پائی گئی، رپورٹ آنے کے بعدان کی ہارٹ اٹیک سے موت متنازع ہوگئی جبکہ ان کی سابق اہلیہ نے بھی نیا انکشاف کردیا ہے۔

فوجی عدالتوں کی توسیع نہ ہونے پر قانون میں بہتری کے معاملات زیر غور ہیں: بیرسٹرظفر اللہ خان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نے اوم پوری کی موت پر کئی قسم کے سوالوں کو جنم دے دیا ہے ،ان کی سابق اہلیہ نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیور مشرا کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خالد قدوائی کا کہنا تھا کہ اوم پوری اپنی موت سے ایک رات قبل میرے ساتھ تھے،انہوں نے اوم پوری کی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے لڑائی کا انکشاف بھی کیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سابقہ اہلیہ کے الزام کے بعد پولیس نے اداکار اوم پوری کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ خالد قدوائی سے 2 گھنٹے تک تھانے میں تفتیش بھی کی گئی۔پولیس نے اداکار کے ڈرائیور سمیت آخری روز ان سے ملنے والے تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار اوم پوری اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک قرار دیاتھا۔ پوسٹ مارٹم نے ان کی موت پر کئی سوالات چھوڑ دیئے ہیں جس کا معمہ حل کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

مزید :

تفریح -