ماضی کا یہ خوبصورت ہیرو ششی کپور اوم پوری کی آخری رسومات میں ایسی حالت میں سامنے آگیا کہ دیکھ کر آپ کو شدید دھچکا لگے گا

ماضی کا یہ خوبصورت ہیرو ششی کپور اوم پوری کی آخری رسومات میں ایسی حالت میں ...
ماضی کا یہ خوبصورت ہیرو ششی کپور اوم پوری کی آخری رسومات میں ایسی حالت میں سامنے آگیا کہ دیکھ کر آپ کو شدید دھچکا لگے گا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسان جتنا بھی ہواﺅں میں اڑ لے لیکن ہر کسی پر وہ وقت آنا ہی ہوتا ہے جب اسے موت کی آغوش میں چلے جانا ہوتا ہے۔بڑھاپا بڑے سے بڑے پہلوان کو بھی دوسرے لوگوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتا ہے۔ایسی ہی ایک مثال بالی ووڈ کے ماضی کے چاکلیٹی اداکار ششی کپور کی ہے جو آنجہانی اوم پوری کے جنازے میں شرکت کیلئے آئے تو دیکھنے والے ان کی حالت دیکھ کر سخت افسردہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی اوم پوری کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی میں ادا کی گئیں جن میں متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی ۔ اوم پوری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ماضی کے معروف چاکلیٹی اداکار ششی کپور بھی آئے لیکن وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے اور اٹھنے کے قابل نہیں تھے، انہیں دیکھ کر مداحوں کے دل افسردہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اداکار ششی کپور کا پورا گھرانہ ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہے ، ان کے بڑے بھائی راج کپور، شمی کپور سمیت ان کے بھتیجوں رشی کپور، رندھیرکپور اور ان کے بھائی راج کپور کے پوتوں اور پوتیوں کرشمہ کپور ، کرینہ کپور اور رنبیر کپور نے فلموں میں کام کرکے خوب شہرت سمیٹی ہے۔  ششی کپور اپنے زمانے میں چاکلیٹی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے اور اس حوالے سے ان کی سدھارتھا (1972) اور ستیم شوم سندرم (1978) ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اس زمانے میں  اپنے بولڈ مناظر کے باعث ہالی ووڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

اوم پوری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے دیگر فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سے ماضی کے معروف ترین چند ایک اداکاروں کی تصاویر یہاں پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر قارئین واقعی یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ ’ زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے‘۔

کامیڈین ، ولن اور معاون اداکار رشی کپور کے چہرے پر ڈھلتی عمر کے اثرات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

عظیم  شاعر کیفی اعظمی کی صاحبزادی اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی کے چہرے پربھی وقت کے بے رحم تھپڑ دیکھے جاسکتے ہیں

ڈرامہ کھچڑی کے مشہور اداکارآنانگ ڈیسائی  بھی ڈھلتی عمر کے آگے بے بسی کی تصویر بنے کھڑے ہیں

مزید :

تفریح -