صدرمملکت ممنون حسین نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ممنون حسین نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 جاری کردیا ہے،آرڈیننس قومی اسمبلی کی منظوری کے بعدایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 جاری کردیا ہے،قومی اسمبلی کی منظوری کے بعدایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا،آرڈیننس کے مطابق پلی بارگین کی منظوری عدالت د ے سکے گی،صدارتی آرڈیننس کوایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے کیلیے 9جنوری کوسینیٹ میں پیش کیاجائےگا-
نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں،بدعنوانی سے متعلق سزاﺅں کو مزید سخت کرنے کی تجویز دی ہے:اسحاق ڈار
آرڈیننس کواحتساب قانون سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیاجائےگا،پلی بارگین کرنےوالاعوامی عہدے کیلیے تاحیات نااہل قرارپائےگا،صدارتی آرڈیننس کے تحت چیرمین نیب کاپلی بارگین کاصوابدیدی اختیارختم کردیا گیا ہے۔