پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں،سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں،سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق ...
پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں،سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

  

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں،سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا-

جیونیوز  سےگفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لیں۔ملاعمر اور اسامہ بن لادن کے لوگ وفاقی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، کیا وزیرداخلہ ان لوگوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گے؟اگر ان دہشت گردوں کو معافی دینی ہے تو وزیر داخلہ اعلان کریں۔

صدرمملکت ممنون حسین نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 جاری کردیا 

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، فوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں ہوتیں، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔

مزید :

قومی -