نئے سال کا ہواوے Honor 6X سے استقبال

نئے سال کا ہواوے Honor 6X سے استقبال

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) ہواوے کی جانب سے لاس ویگاس امریکا میں Honor 6X کی لانچنگ کے بعد اس اس ڈیوائس کی پاکستان میں بھی دستیابی کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب یہ خوبصورت اور دیدہ زیب ڈیوائس دو گنا گنجائش اور دیگر متعدد خصوصیات کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔Honor 6X کی خصوصیات میں اس کی 3340mAh گنجائش کی حامل بیٹری قابل ذکر ہے جو کہ بیٹری کی صلاحیت کو 11فیصد تک بڑھاتی ہے ،مکمل چارج پر یہ بیٹری عام استعمال کیلئے کئی دن جبکہ کثیر استعمال کی صورت میں ڈیڑھ دن تک موثر رہتی ہے ،تیز ترین چارجنگ کی صلاحیت سے لیس اس بیٹری کی مد د سے محض ایک چارج میں ساڑھے گیارہ گھنٹے تک وڈیو،70گھنٹے تک موسیقی یا پھر آٹھ گھنٹے تک گیمز سے محظوظ ہوا جاسکتا ہے ،Octa-core Kirin 655 HiSilicon processor,اور 3GB RAMاسے ایک بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ گیمز کھیلنے کا زبردست تجربہ فراہم کرتے ہیں،اس کا 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سیلفی کیلئے آئیڈیل ہے جبکہ 12میگا پکسل کا ریئر ڈیول لینس کیمرہ اور 2میگا پکسل کا لینس اسے فوٹو گرافی کیلئے بہترین ڈیوائس بناتے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -