Kit-Kat چاکلیٹ تو آپ نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اسے بنانے کیلئے اس کے اندر کیا ڈالا جاتا ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ دنیا دنگ رہ گئی، آپ کے بھی تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

Kit-Kat چاکلیٹ تو آپ نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اسے بنانے کیلئے اس کے ...
Kit-Kat چاکلیٹ تو آپ نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اسے بنانے کیلئے اس کے اندر کیا ڈالا جاتا ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ دنیا دنگ رہ گئی، آپ کے بھی تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیسلے کی کٹ کیٹ چاکلیٹ ویفر سے کون واقف نہیں ہے، بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی اس کے دلدادہ ہیں،لیکن اس کے اندر کیا بھرا جاتا ہے، یہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک ٹیم نے نیسلے فیکٹری کا دورہ کیا جس نے اپنی ڈاکومنٹری میں دکھایا ہے کہ ہم سب کی پسندیدہ چاکلیٹ ویفر میں ٹوٹ جانے والی کٹ کیٹ کا چورا اکٹھا کرکے بھرا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے گریگ ویلیس نے فیکٹری کے ایک ورکر سے پوچھا کہ ”دوسری مصنوعات بنانے میں یہ جو کٹ کیٹ ٹوٹ رہی ہے اور چورا بن کر زمین پر گر رہی ہے، آپ اس کا کیا کرتے ہیں؟ اس نے بتایا کہ یہ چورا چاکلیٹ ویفرز میں بھردیا جاتا ہے۔“واضح رہے کہ نیسلے 1930ءسے کٹ کیٹ چاکلیٹ ویفرز بنا رہی ہے اور تب سے آج تک اس کی مقبولیت میں فرق نہیں آیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -