آئندہ بجٹ ،ریئل اسٹیٹ شعبے پر عائدٹیکسوں کو کم کیا جائے، اسلام آباد چیمبر

آئندہ بجٹ ،ریئل اسٹیٹ شعبے پر عائدٹیکسوں کو کم کیا جائے، اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کے بہتر فروغ میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن حکومت نے بجٹ 2016۔17 میں اس شعبے پر بھاری ٹیکس عائد کر دیئے جس سے اس شعبے کی ترقی بہت متاثر ہوئی ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں کو کم کرے جس سے معیشت تیزی سے بحال ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد نوید نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریبا 250صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ ہے لیکن اس شعبے پر ٹیکس میں اضافے اور قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار نے رئیل اسٹیٹ سے منسلک تمام صنعتوں کا کاروبار متاثرکیا ہے جس وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دی ہے۔

جو معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔۔#/s#

مزید : کامرس