2018 میں بھارتی معاشی ترقی کی شرح کم رہنے کی پیش گوئی

2018 میں بھارتی معاشی ترقی کی شرح کم رہنے کی پیش گوئی

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت کے محکمہ شماریات نے پیش گوئی کی ہے کہ سن 2018 کے مالی سال کے دوران ملکی معاشی شرح نمو کم ہو کر 6.5 فیصد رہ جائے گی، گزشتہ برس یہ شرح 7.1 فیصد رہی تھی۔بھارت کے حکومتی محکمہ شماریات نے آئندہ برس جی ڈی پی کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نئی دہلی حکومت کے مطابق سن 2018 کے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی کی شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران بھارت کی کم ترین سطح ہو گی۔معاشی ترقی میں کمی کی وجہ دہلی حکومت کی جانب سے سن 2017 میں نافذ کردہ ٹیکس اصلاحات بتائی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اشیا اور خدمات پر نافذ کردہ ٹیکس کے چھوٹے کاروبار خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں کاروباری حلقے یہ شکایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ان اصلاحات کے باعث ان کے انتظامی اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ قریب 3500 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد کی حدیں کیا ہونی چاہییں؟ اسی معاملے پر دونوں ہمسایہ ممالک نے سن 1962 میں ایک جنگ بھی لڑی لیکن کوئی تصفیہ پھر بھی نہ ہو سکا۔ ناقابل رسائی علاقے، غیر حتمی سروے اور برطانوی سامراجی دور کے نقشے نے اس تنازعے کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان سرحد پر کشیدگی ان کے اپنے اور پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔بھارتی معیشت سے متعلق اس جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس برس زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح گزشتہ برس کی شرح 4.9 فیصد سے کم ہر کر محض 2.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں پیداواری شعبے میں ترقی کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے جو 7.9 فیصد سے کم ہو کر اس برس 4.6 فیصد رہ جائے گی۔یہ امر بھی اہم ہے کہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں مالی سال اپریل سے شروع ہو کر اگلے برس مارچ میں ختم ہوتا ہے۔ نئی دہلی کے وفاقی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ یہ پیشگی رپورٹ گزشتہ نو مہینوں کے دوران بھارتی معیشت کی صورت حال پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ بھارت میں آئندہ برس کا وفاقی بجٹ اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں بھارتی معاشی ترقی کی شرح کم رہنے کی پیش گوئی کے باوجود بھی بھارت دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں کے ممالک کی عالمی درجہ بندی میں سر فہرست رہے گا۔۔#/s#

مزید : کامرس