سعودی عرب ‘معدنیات ، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

سعودی عرب ‘معدنیات ، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

ریاض(آن لائن)مقامی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہیکہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر و مجبوری ہے۔ پٹرول اور بجلی کے حد سے زیادہ خرچ نے قومی معیشت کو بہت کمزور کردیا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کیلئے بھی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا۔الفالح نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے باعث اشیا کے نرخ بہت کم تھے۔ طے کیا گیا کہ سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے ۔ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اصلاحات لاکر غریب اور کمزور شہریوں کو زر تلافی حساب المواطن کے توسط سے پیش کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کے نرخ رفتہ رفتہ مزید بڑھائے جائیں گے۔ اب بھی سعودی عرب میں دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے۔یہی اصول بجلی کے نرخ نامے پر بھی لاگو ہوگا اس لیے صارفین کفایت شعاری سے کام لیں اور ملک کی معشیت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کا اور انکی پالیسیوں کا ساتھ دیں۔

۔#/s#

مزید : کامرس