ہانگ کانگ ‘سیکرٹری انصاف نے مکان کی غیرقانونی تعمیرات پر معافی مانگ لی

ہانگ کانگ ‘سیکرٹری انصاف نے مکان کی غیرقانونی تعمیرات پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (آئی این پی) ہانگ کانگ کی نئی وزیر انصاف ٹریسا چینگ نے ٹائی لام ، ٹوین من نے اپنے مکان میں مبینہ طورپر بلااجازت تعمیراتی کام کی وجہ سے پہنچنے والی کسی ’’زحمت ‘‘ پر معافی مانگی ہے ۔محکمہ انصاف کی نئی سربراہ جس نے ہفتے کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا منگ پاؤ اور ایپل ڈیلی اخبارات میں صفحہ اول کی رپورٹ کے بعد دوپہر کو ایک مختصر بیان جاری کرنا پڑا ، گذشتہ روز جریدہ منگ پاؤ کے رپورٹر نے تقرری کا اعلان کئے جانے کے بعد چینگ سے تہہ خانے میں 400مربع فٹ کی اضافی مشکوک سیڑھی کے بارے میں ان سے سوال کیا ،یہ سیڑھیاں گراؤنڈ فلور سے دیکھی جاسکتی ہیں تا ہم چینگ نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کی رپورٹر اس بارے میں بات کررہا ہے اور اسے جواب دینے کیلئے وقت درکار ہو گا ، اس کے بعد اس نے اخبارنویسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی کیونکہ ان کی معاون نے سکیورٹی طلب کر لی تھی ۔ جریدے کا کہنا ہے کہ اس کے رپورٹروں نے چینگ سے ملحقہ مکان جس کا ایک جیسا ڈیزائن پلان ہے کا معائنہ کیا اور اس امرکی تصدیق کی کہ ہمسائے کی پراپرٹی میں ایک بلااجازت تہہ خانہ ہے ۔جریدے کا کہنا ہے کہ 27دسمبر کو چینگ کو سوالنامہ بھیجا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ، دریں اثنا جریدہ ایپل ڈیلی نے چھت پر ایک مشکوک اضافی کمرہ تعمیر پایا ، اس کے علاوہ گراؤنڈ فلور پر ایک اضافی مشکوک بالکونی اور گراؤنڈ فلور پر دو مشکوک اضافی چھوٹے تالاب بھی پائے گئے۔
چینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں محکمہ بلڈنگ کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں تحقیقات کیلئے اس کی پراپرٹی میں داخلے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر میں انے انسپکشن کرنے کیلئے فوری طورپر ایک پیشہ ور مجاز شخص کو بھیجا ، میں نے چیف ایگزیکٹو کو بھی مطلع کیا ہے اور اگر کسی قسم کی بلااجازت تعمیرات کی نشاندہی کی گئی تو فوری طورپر صورتحال کی اصلاح کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس امر کی وجہ سے کوئی زحمت اٹھانی پڑی ہے جو میں اس پر دلی معافی چاہتی ہوں ۔ تائیوان کی خاتون چیف ایگزیکٹو کے افسر کے ترجمان نے کہا کہ چینگ نے جمعہ کو بعد دوپہر ترائی لام کو مطلع کیا تھا ۔ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری انصاف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ محکمہ بلڈنگ کی تحقیقات میں پوری طرح مدد کریں گی اور اگر الزام درست ثابت ہواتو جتنی ممکن ہو سکا تصحیح کریں گے، چیف ایگزیکٹو نے سیکرٹری انصاف کو ہدایت کی ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے عوامی خدشات کے ازالے کیلئے کھلی صورتحال بیان کریں ۔چینگ نے 2008ء میں 26ملین ہانگ کانگ ڈالر سے ایک کمپنی کے نام پر یہ مکان خریدا ، اس کا 1400مربع فٹ قابل فروخت رقبہ تھا جس میں ایک باغ ، چھت اور پارکنگ کی جگہ شامل ہے، ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ لام چیوک ٹنگ نے کہا کہ انہوں نے تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر بلڈنگ کوخط لکھا ہے ۔انہوں نے لام سے مطالبہ کیا کہ ایگزیکٹو کونسل کے تمام کو اس بات کا جائزہ لینے کا حکم دیا جائے آیا ان کی املاک میں کسی قسم کی بلااجازت تعمیرات تو نہیں کی گئی ہیں تا کہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو اس سے جتنی جلد ممکن ہوسکے نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر مجاز تعمیراتی کام پایا گیا تو چینگ کو فکس کیا جائے اور وہ ذمہ داری قبول کرے ،ہانگ کانگ میں بلااجازت تعمیراتی کام ممتاز سیاستدانوں میں ایک سنگین مسئلہ رہا ہے ، 2012ء کی چیف ایگزیکٹو کی دوڑ کے دوران ہینڈری ٹانگ کو ایک سیکنڈل میں ملوث کیا گیا جس میں اس کے کوؤلون ٹونگ مکان کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے بلااجازت تہہ خانہ تعمیر کیا گیا ہے ،واقعہ کے بعد اس کو پر کر کے سیل کر دیا گیا ، ان کے مخالف لیونگ چن۔ینگ کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے مکان میں 6بلااجازت تعمیرات کررکھی ہیں جن میں ایک تہہ خانہ بھی شامل ہے ، بلااجازت تعمیرات کو ختم کر دیا گیا اور تہہ خانے کو پر کر کے سیل کر دیا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -