چین:کچرا سمگل کرنے کے الزام میں 8سمگلر گرفتار

چین:کچرا سمگل کرنے کے الزام میں 8سمگلر گرفتار

شی جیا زوانگ (آئی این پی/زنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبی کے کسٹمز حکام نے 8مشتبہ افراد کو 20ہزار ٹن سالڈویسٹ(کچرا ) سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پلاسٹک اور دھاتوں کا کچرا امریکہ اور کینیڈ ا سے تیان جن اور گوانگ زو کی بندرگاہوں کے ذریعے جعلی پرمٹوں پر سمگل کیا کرتے تھے ،انہوں نے مئی 2016ء میں یہ دھندہ شروع کیا تھا ، وہ یہ کچرا ری سائیکل کرنے سے پہلے مقامی طورپر خریداروں کے ہاتھ بیچ دیا کرتے تھے، دسمبر میں شی جیا زوانگ کسٹمز حکام نے انسداد سمگلنگ کے 48پولیس افسران کو کئی چینی شہروں میں بھیجا جنہوں نے 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور 20ہزار ٹن کچرا قبضے میں لے لیا ، کسٹمز حکام نے 2362ٹن پلاسٹک کا اور 2225 ٹن سکریپ نو مختلف مقدمات میں گذشتہ سال قبضے میں لیا تھا۔

مزید : عالمی منظر