امریکہ اور جنوبی کوریا کا آئندہ ہفتے ہونے والی مشقیں موخر کرنے پر اتفاق

امریکہ اور جنوبی کوریا کا آئندہ ہفتے ہونے والی مشقیں موخر کرنے پر اتفاق

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں فول ایگل آئندہ ماہ پیانگ یانگ میں ہونے والے سرمائی اولمپیکس کے آخر تک موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کے جنوبی کوریا کے ہم منصب مون جے ان نے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی فوجی مشقیں موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانا اور دونوں ممالک کی فورسز کا کھیلوں کی سکیورٹی بنانے پر توجہ مرکوز کرانا ہے ۔

مزید : عالمی منظر