یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی
صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی جنگ کے میدان کا معائنہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل طاہر العقیلی اس وقت بارودی سرنگ کا نشانہ بنے جب وہ صوبے الجوف کے شمالی علاقوں میں حوثی باغیوں سے برسرپیکار یمنی فوج کی پوزیشن کا معائنہ کررہے تھے۔ واقعے میں بریگیڈیئر جنرل طاہر العقیلی معمولی زخمی ہوگئے۔یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل طاہر العقیلی نے اطمینان دلایا ہے کہ الجوف کے دورے کے موقع پر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ معمولی زخمی ہیں اور قافلے کے ساتھ موجود دیگر رفقائے کار سب کے سب محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ یمن میں گزشتہ تین سال کی شدید خانہ جنگی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کی حمایت سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے چنگل سے یمن کے شمالی علاقوں کو چھڑالیا ہے۔