ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کے خلاف 142رنز کی برتری حاصل کر لی

ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کے خلاف 142رنز کی برتری حاصل کر لی
ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کے خلاف 142رنز کی برتری حاصل کر لی

  

کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزکے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بناتے ہوئے بھارت کے خلاف 142رنز کی برتری حاصل کر لی اس سے قبل بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 209رنز بنا کر آﺅ ٹ ہو گئی تھی۔

کھیل کے دوسرے دن کا آغازبھارت نے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو اس کی پوری ٹیم 209رنز کے مجموعے پر لوٹ گئی ،ان کی اننگ میں ہردیک پانڈیا کے 93رنز نمایاں ہیں ،اس کے علاوہ پجارا نے 26اورکمار نے 25رنز بنائے ۔

ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ورنون پھلیندر اور کگیسو ربدا نے تین ،تین جبکہ ڈیل سٹائن اور مورنے مورکل کے حصے دو،دو وکٹیں آئی۔

ساﺅ تھ افریقہ نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو ان کی جانب سے ڈین الیگر اور ایدان مرکرام نے کیا جہنوں نے مجموعی طورپر 52رنز بنائے ،تاہم مرکرام34رنز بناکر لوٹ گئے ،جبکہ ایلگر 25رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔دن کے اختتام تک کگیسو ربدا نے 2اور ہاشم آملہ نے 4رنز بنائے ہیں ۔

مزید : کھیل