بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، افتتاحی تقریب آج لاہور اور یو اے ای میں بیک وقت ہو گی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، افتتاحی تقریب آج لاہور اور یو اے ای میں بیک وقت ہو گی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہو گی ، رنگا رنگ تقریب میں4 ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب، ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد، عقاب اسکول آزاد کشمیر، اسکول سسٹم اور بیکن ہاؤس کے بچوں سمیت ملک بھر سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ افتتاحی تقریب متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں بیک وقت منعقد ہوگی، ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب دونوں مقامات پر دیکھی جائے گی، انھوں نے کہاکہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ7سے21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں6ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان ، بھارت ، نیپال ،بنگلہ دیش،آسٹریلیا، سری لنکا اور شامل ہیں۔ پاکستان ، نیپال اور بنگلہ دیش اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا، سری لنکااور بھارت کی ٹیمیں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے۔بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی بلائینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین 8جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اجمان اوول یو اے ای میں میچ کھیلیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی