پرستاروں کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے،شیبارانی

پرستاروں کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے،شیبارانی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر شیبا رانی نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کرنے والی سٹیج اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں مگر میں آج بھی مقبول ترین ہوں۔شیبا رانی نے کہا کہ میں نے تھوڑے عرصہ میں جتنا نام کمایا ہے اس سے بہت سی اداکارائیں حسد کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میں مشکلات کا شکار ہوں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ آج تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے ایوارڈ لینے کی ضرورت نہیں پرستاروں کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

مزید : کلچر