بپاشا باسو آج اپنی 39 ویں سالگرہ منائیگی

بپاشا باسو آج اپنی 39 ویں سالگرہ منائیگی
 بپاشا باسو آج اپنی 39 ویں سالگرہ منائیگی

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی بنگالی حسینہ بپاشا باسو آج کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی۔بپاشا باسو 7جنوری 1979کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، پھر بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیں۔ انہوں نے ہندی زبان کے علاوہ تامل بنگالی اور تلگو زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم اجنبی تھی لیکن ان کو کامیابی فلم راز سے ملی،انکی دیگر فلموں میں جسم، نو انٹری، دھوم ٹو ،ریس شامل ہیں۔

مزید : کلچر