زندگی میں ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی،فضاء علی

زندگی میں ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی،فضاء علی
 زندگی میں ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی،فضاء علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ اب فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں‘ زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی زیادہ راستوں پر چلنے والے ناکام ہوتے ہیں۔ میں نے شادی سے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ فلموں میں کام نہیں کروں گی اور آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں اور میں کامیاب زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ جو بھی ٹارگٹ بنایا ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے صرف محنت اور ایمانداری کا سہارا لیا ہے۔

مزید : کلچر