پہلا ون ڈے ،محمد عامرپرکیوی بلے باز اور ’’بھڑ‘‘ کا حملہ

پہلا ون ڈے ،محمد عامرپرکیوی بلے باز اور ’’بھڑ‘‘ کا حملہ
 پہلا ون ڈے ،محمد عامرپرکیوی بلے باز اور ’’بھڑ‘‘ کا حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی میچ کے دوران کیوی کھلاڑی سے زوردار ٹکر، باؤلنگ کے دوران ایک ’’بھڑ‘‘ نے محمد عامر پر حملہ کر دیا اور محمد عامر مضحکہ خیز انداز میں اس سے بچنے اور پھونک مار کر دور بھگانے کی کوشش کرتے رہے۔ ویلنگٹن میں میچ کے دوران محمد عامر نے کیوی بلے باز ہینری نکولس کو گیند کی جو شاٹ لگا نے کے بعد سکور لینے کیلئے دوڑے اور پچ پر محمد عامر کے ساتھ جا ٹکرائے، ان کا ہیلمٹ عامر کے کندھے جبکہ بیٹ کہنی پر جا لگا اورفاسٹ باؤلر درد کے مارے گرانڈ پر لوٹ پوٹ ہو گئے۔اس سے قبل باؤلنگ کے دوران ایک ’’بھڑ‘‘ نے محمد عامر پر حملہ کر دیا جسے باؤلرپھونک مار کر دور بھگانے کی کوشش کرتے رہے۔