38 لاکھ روپے کی سویٹ ڈش، سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں

38 لاکھ روپے کی سویٹ ڈش، سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں
 38 لاکھ روپے کی سویٹ ڈش، سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں

  

کولمبو(نیٹ نیوز)اہلیہ کے ہمراہ 3.8 ملین روپے کی سویٹ ڈش کھانے پر کمار سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔سابق سری لنکن اسٹار نے مقامی ہوٹل میں اس مہنگی ’’میری می‘‘نامی سویٹ ڈش کا ذکر کیا تھا، ایک معروف شیف نے بھی اس موقع کو اپنی تشہیر کیلئے استعمال کیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ایک صارف نے کہا کہ سنگا کارا یوں تو خیراتی کاموں میں بھی دلچسپی لیتے ہیں مگر اس مہنگی ڈش سے انھوں نے اپنے کردار کی نفی کردی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس رقم سے کئی لوگوں کا بھلا کیا جا سکتا تھا،100بے گھر بچے ایک ہفتے تک اچھا کھانا کھا سکتے تھے جب کہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے کیا سونا کھایا یا ہیرے۔جواب میں سنگاکارا نے وضاحت کی کہ کسی بھی لانچنگ تقریب میں کھانے کی رقم نہیں لی جاتی،ایک صارف نے کہا کہ بعض اوقات مارکیٹ قیمت بتائی جاتی ہے جو وصول نہیں کرتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی