عوام کو اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،قیصر جاوید

عوام کو اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،قیصر جاوید

لاہور( فلم رپورٹر)سینئرسٹیج ڈائریکٹرقیصر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے بغیر سنیما گھر ویران ہیں شوبر انڈسٹری کو سیاست سے الگ رکھا جائے اگر پاکستان معیاری فلمیں بنائے تو انڈین فلموں کی ضرورت نہیں پڑے گی عوام کو اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔قیصر جاویدنے کہا ہے کہ دنیا آج آپس کے لڑائی جھگڑوں سے نکل کر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مصروف ہیں اور پاکستان اور انڈیا آج بھی صدیوں پرانی لڑائیاں لڑ رہے ہیں اس کشمکش سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔مجھے فخر ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے۔

مزید : کلچر