میلبورن رینی گیڈز نے چوتھی فتح کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

میلبورن رینی گیڈز نے چوتھی فتح کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

میلبورن (نیٹ نیوز) بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز نے میلبورن سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی رینی گیڈز نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، فاتح ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، محمد نبی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتے کو کھیلے گئے لیگ کے 19ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، بین ڈنک 47 اور کیون پیٹرسن 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، میکسویل 33 رنز بنا سکے، ہیرس، محمد نبی، ڈیوائن براوو اور ولڈرموتھ نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں میلبورن رینی گیڈز نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، محمد نبی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، کپتان ایرون فنچ 43 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کیمرون وائٹ 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جان ہیسٹنگز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی