کوہلی 27لاکھ ڈالر میں بکنے والے آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

کوہلی 27لاکھ ڈالر میں بکنے والے آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

ممبئی(نیٹ نیوز ) انڈین پریمیر لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے فرنچائزوں نے اسکواڈ میں برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔آئی پی ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کوہلی 27 لاکھ ڈالر کے ساتھ آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کو ان کی گذشتہ برس کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ہی دوبارہ خریدا ہے۔

دوسری جانب کرس گیل کو ڈراپ کردیا گیا ہے، اس طرح وہ بگ بیش کے بعد ایک اور بڑی لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور سرفراز خان کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی