سیکرٹری سپورٹس پنجاب کاکرکٹ کوچ عمران سہیل کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (سپورٹس رپورٹر )سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے کرکٹ کوچ عمران سہیل کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کیا ہے، ہفتہ کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران سہیل نے کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
، انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ واضح رہے کہ عمران سہیل سپورٹس بورڈ پنجاب کے کرکٹ کوچ تھے جو خوشاب میں تعینات تھے۔