ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی ،اداکارہ گل رعنا

ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی ،اداکارہ گل رعنا
 ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی ،اداکارہ گل رعنا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل گل رعنانے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ گل رعنانے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔

مزید : کلچر