کرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کالاہورریجن کے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

کرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کالاہورریجن کے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین کرکٹر ملک منظور مانی نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے درخواست کی ہے کہ لاہور ریجن کی کرکٹ کو بچانے کے لیے سوموٹواز خود نوٹس لیتے ہوئے لاہور ریجن کے عہدیداران اور لاہور ریجن پر ایڈہاک لگائی جائے اور نئے الیکشن کروائے جائیں جو کونسل پالیسی کے تحت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ کرکٹرز کو عہدہ دیا جائے جو بورڈ سے ریجن سطح پر ہو لاہور سمیت دیگر ریجن میں ٹیسٹ کرکٹرز کو لانا چاہیے لاہور ریجن کے نئے عہدیداران سے انہوں نے کہا کہ سلیمان بٹ اور وہاب ریاض سے سٹار کھلاڑیوں کو لاہور ٹیم سے باہر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ لاہور سٹی کرکٹ پیسے کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

اور ریجن کو کرکٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایکشن لینا چاہیے اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن پر فوراًایڈہاک لگائی جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی