الخدمت فاؤنڈیشن نے اکنا کینیڈا کے تعاون سے ایمان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے اکنا کینیڈا کے تعاون سے ایمان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے صحت عامہ پروگرام کے تحت اکنا ریلیف کینیڈا کے تعاون سے تلہ گنگ میں 40بستروں پر مشتمل الخدمت ایمان ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی ضروریات کے لئے عطیات جمع کرنے کے لئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اکنا ریلیف کینیڈا کے صدر طاہر علوی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت حسین ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔نقاب کشائی اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے بعد ڈونر کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں تلہ گنگ کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے600 سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی میزبانی الخدمت فاؤنڈیشن کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے شعیب احمد ہاشمی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بتایاکہ الخدمت ایمان ہسپتال کا قیام تلہ گنگ میں صحت عامہ کی سستی اورمعیاری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ 40بستروں پر مشتمل الخدمت ایمان ہسپتال تلہ گنگ علاقے میں پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے بڑا ہسپتال ہے جس میں ایمرجنسی، اِن ڈور ،آؤٹ ڈور، گائنی کی مکمل سہولیات، بچوں کے لئے نرسری اور وارڈ،لیبارٹری،آپریشن تھیٹر،ویکیسی نیشن اور ایمبولینس سروس سمیت دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔
الخدمت