ون ڈش کا قانون پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے،ملکہ ریاست

ون ڈش کا قانون پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے،ملکہ ریاست

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ بیاہ پرون ڈش کاقانون پنجاب حکومت کاتاریخی اور احسن اقدام ہے،خادم پنجاب میاں شہبازشریف اپنے اس بینظیر کارخیر کے سبب بیٹیوں اوران کے ماں باپ کی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔شادیوں پر جہاں ایک سے زائدڈش بنانے پرپابندی ہے وہاں دوسری متعدد فضول رسومات بھی ختم کی جائیں۔جہیز جیسی لعنت پرپابندی عائد ہوناابھی باقی ہے ۔ اسلامی ریاست میں جہیز کی لعنت ایک ناسورکی صورت اختیارکرگئی ہے۔اس ناسور نے کئی گھر اجاڑدیے اورکئی معصوم خواتین کی زندگی چھین لی۔ہروہ رسم جواسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

اسے فوری طورپر ختم کیا جائے ۔عہدحاضر میں بھی دلہن کے ہاں سے زیادہ جہیزنہ ملنے پر خواتین کو تشددکانشانہ بنانے ،انہیں طلاق دینے اورقتل تک کرنے کے واقعات عام ہیں۔بدقسمتی سے شادی کے بعد بھی خواتین کوڈرادھمکا کران کے والدین سے نقد پیسہ بٹوراجاتا ہے یامختلف مراعات لی جاتی ہیں۔ قرآن وسنت کی روشنی میں سخت قانون سازی کے ساتھ ساتھ ا ن کی پاسداری یقینی بنائی جائے تو جہیز نہ ہونے کے سبب والدین کے گھروں میں بیٹھی ہزاروں بیٹیوں کے ہاتھ پیلے ہوسکتے ہیں۔

ملکہ ریاست

مزید : میٹروپولیٹن 1